تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ مرکز کے بجٹ سے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اقلیتوں، ملک کے کسانوں، عام آدمی، غریبوں، مزدور طبقے اور ملازمین کو شدید مایوسی ہوئی ہے، یہ ایک بے کاربجٹ ہے۔ Telangana CM Chandra Shekhar Rao On Budget
انہوں نے اس بجٹ کو بے سمت قراردیا اور کہا کہ بجٹ سے ملازمین اور چھوٹے تاجروں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ انکم ٹیکس کے سلیب میں کچھ تبدیلی نہیں کی گئی۔
مرکزی بجٹ نے محنت کش طبقے اور دیگر ٹیکس دہندگان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جو انکم ٹیکس کی ادائیگی میں سلیبس کی پالیسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ مرکز صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں جیسے طب کے شعبہ کی ترقی میں مرکز لاپرواہی کررہا ہے۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''اب ان کا رنگ ڈھنگ ملک کو معلوم ہو چکا ہے۔''
انہوں نے کہا کہ ''میں ملک کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ کر خلیج بنگال میں پھینک دو، تبھی اس ملک کی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔''
یو این آئی