حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی گئی۔ 52امیدواروں کے ساتھ جاری کردہ اس فہرست میں حلقہ اسمبلی کریم نگر سے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے، کورٹلہ سے دھرماپوری اروند کو امیدواربنایاگیاہے۔ پارٹی نے حلقہ سرپورسے ڈاکٹرپی ہریش بابو،حلقہ بیلم پلی سے اے سری دیوی،حلقہ خانہ پورسے رمیش راتھوڑ،حلقہ عادل آباد سے پی شنکر،حلقہ بوتھ سے ایس باپوراو،حلقہ نرمل سے اے مہیش ریڈی،حلقہ مدھول سے راماراو پٹیل،حلقہ آرمورسے پی راکیش ریڈی،حلقہ جُکل سے ارون تارا،حلقہ کاماریڈی سے کے وینکٹ رمناریڈی،حلقہ نظام آباد اربن سے دھن پال سوریہ نارائن گپتا،حلقہ بالکنڈہ سے اناپورنا آلیٹی،حلقہ کورٹلہ سے دھرماپوری اروند،حلقہ جگتیال سے بی شری وانی،حلقہ دھرماپوری سے ایس کمار،حلقہ راماگنڈم سے کے سندھیارانی، حلقہ کریم نگر سے بنڈی سنجے، حلقہ چپہ ڈنڈی سے بی شوبھا،حلقہ سرسلہ سے رانی ردرما ریڈی،حلقہ ہنمکنڈہ سے اے موہن کو ٹکٹ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Telangana Assembly elections کیا مجلس حیدرآباد کے پرانے شہر پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گی؟
اسی طرح تلنگانہ بی جے پی نے حلقہ حضورآباد سے ای راجندر،حلقہ نرساپور سے ای مرلی یادو،حلقہ پٹن چیروسے ٹی سندیشورگوڑ،حلقہ دوباک سے رگھونندن راو،حلقہ گجویل سے ای راجندر،حلقہ قطب اللہ پور سے کے سری سیلم گوڑ،حلقہ ابراہیم پٹنم سے این دیانند گوڑ،حلقہ خیریت آباد سے سی رام چندرریڈی،حلقہ کاروان سے امرسنگھ،حلقہ گوشہ محل سے راجہ سنگھ،حلقہ چارمینار سے میگھارانی،حلقہ چندرائن گٹہ سے ستیہ نارائنا مدیراج،حلقہ یاقوت پورہ سے ویریندریادو،حلقہ بہادرپورہ سے وائی نریش کمار،حلقہ کلواکرتی سے ٹی آچاری،حلقہ کولاپور سے اے سدھاکرراو، حلقہ ناگرجناساگر سے ایس وینکٹیشورراو،حلقہ بھونگیر سے جی نارائن ریڈی،حلقہ تُنگاترتی سے کے رام چندرئیا،حلقہ جنگاوں سے اے دشامت ریڈی،حلقہ اسٹیشن گھن پور سے جی وجئے راما راو، حلقہ پالاکرتی سے رام موہن ریڈی،حلقہ دورناکل سے ایس سنگیا،حلقہ محبوب آباد سے بی ایس نائک، حلقہ ورنگل ویسٹ سے راوپدما،حلقہ ورنگل ایسٹ سے ای پردیپ راو،حلقہ وردھناپیٹ سے کے سریدھر،حلقہ بھوپال پلی سے سی کیرتی ریڈی،حلقہ ایلندو سے رویندرنائک اور حلقہ بھدراچلم سے کے دھرماراو کو امیدوار بنایا ہے۔
یواین آئی