اس واقعہ کے بعد دوطبقات کے عوام نے اس مجسمہ کی مخالفت اور حمایت میں شدید احتجاج کیاتھا۔ان گروپس کو منتشرکرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا اور آنسو گیس کے شل برسائے تھے۔اس لاٹھی چارج کے خلاف بی جے پی نے آج بودھن بند کی اپیل کی تھی۔ BJP Observed Shutdown in Bodhan
یہ بھی پڑھیں: Home Minister on Bodhan Incident: وزیر داخلہ نے بودھن واقعے کی تفصیلات طلب کیں
پولیس نے احتیاطی طورپردفعہ 144نافذکردیا ہے۔آج بودھن میں تمام دکانات اور تجارتی ادارے بند رہے۔پولیس کی بھاری تعداد ہنوز اس علاقہ میں تعینات ہے۔اس بند کے پیش نظر احتجاجیوں کو پولیس نے پہلے ہی احتیاطی طورپر گرفتارکرلیا ہے۔امبیڈ کر چوراہے کے قریب کسی کو بھی جانے سے روکنے کے لئے پولیس نے مناسب انتظامات کئے ہیں۔
یواین آئی