ETV Bharat / state

BJP MLA Raja Singh Escape Cloudburst: تلنگانہ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ امرناتھ میں بادل پھٹنے کے واقعہ میں محفوظ

گوشہ محل سے تلنگانہ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور ان کے افراد خاندان امرناتھ میں بادل پھٹنے کے واقعہ میں محفوظ ہیں۔ BJP MLA Raja Singh & Family Escape Cloudburst

BJP MLA Raja Singh & Family Escape Cloudburst

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 2:24 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ، امرناتھ غار کے قریب بادل پھٹنے کے واقعہ میں آئی طغیانی میں محفوظ رہے۔ راجہ سنگھ BJP MLA Raja Singhجو ریاستی اسمبلی میں حلقہ گوشہ محل کی نمائندگی کرتے ہیں، اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے امرناتھ پہنچے تھے۔ انہوں نے موسم کے خراب ہونے سے پہلے پہاڑی پر چڑھنے کے لیے چھوٹے گھوڑے کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کو محسوس کرتے ہوئے ایسے حالات میں ہیلی کاپٹر کی خدمات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسی لیے چھوٹے گھوڑوں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے پہاڑی سے تقریباً ایک کیلومیٹر کی دوری پر بادلوں کے پھٹنے کا نظارہ کیا۔ اس واقعہ میں کئی خیمے بہہ گئے۔ چونکہ رکن اسمبلی خصوصی سیکوریٹی کے حامل ہیں، اس لیے فوج نے ان کے خاندان کو سری نگر پہنچانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں بشمول تلنگانہ کے عوام وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اندازہ کے مطابق تقریباً 50 افراد اس واقعہ میں بہہ گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.