حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں بائیکس کو چوری کرنے والے بین ضلع گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 15 بائیکس کو ضبط کر لیا۔ یہ بائیکس پداپلی اور منچریال اضلاع میں چوری کی گئی تھیں۔ اس گرفتاری کا انکشاف کرتے ہوئے ڈی سی پی رویندرنے کہا کہ پولیس کی ٹیم نے پداپلی کے مدن پلی چوک کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس مرحلہ پرپولیس نے دو افراد کو بائیک پر جاتے ہوئے روکا۔یہ موٹرسائیکل سوار فرارہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور ا ن کو پکڑلیا۔ Bike-stealing Gang Arrested in Telangana
ان دونوں کی شناخت سبھاش نگر کے رہنے والے اے روی اور این ٹی پی سی کے رہنے والے ایم روی کے طورپر کی گئی ہے۔ان کی اطلاع کی بنیاد پرپولیس نے ایک اور شخص جس کی شناخت دامودرریڈی کے طورپر کی گئی ہے، گرفتارکیا۔ان سے پولیس سے پوچھ گچھ کی جس پر انہوں نے سنسان مقام پر ٹہرائی گئی بائیکس کی چوری کے جرم کا اعتراف کرلیا۔یہ تینوں پُرتعیش زندگی گذارنے کے عادی تھے جس کے لئے انہوں نے آسانی سے رقم بنانے کے لئے بائیکس کی چوری کا کام شروع کردیا۔
یواین آئی