ETV Bharat / state

ووڈافون-آئیڈیا کو راحت

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 9:38 AM IST

سپریم کورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کو 733 کروڑ ووڈافون اور آئیڈیا کمپنی کو ریفنڈ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

big relief to Vodafone & Idea
ووڈافون-آئیڈیا کو راحت

سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس معاملے میں ووڈافون-آئیڈیا کو بڑی راحت دیتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس کو 733 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جسٹس اودے امیش للت اور جسٹس ونیت سرن کی بنچ نے محکمہ انکم ٹیکس کو یہ حکم دیا کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو سال 15-2014 کے لئے چار ہفتوں کے اندر اندر 733 کروڑ روپے واپس کرے۔

عدالت نے کہا کہ 'جہاں تک سال 15-2014 کا تعلق ہے، حتمی تشخیص آرڈر (انکم ٹیکس) ایکٹ کی دفعہ 143 (3) کے تحت منظور کیا گیا ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ درخواست گزار (ٹیلی کمیونیکیشنز فرم) 733 کروڑ روپے کے ریفنڈ کا حقدار ہے'۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا کہنا تھا کہ 'محکمہ نے 15-2014 سے 18-2017 کے انکم ٹیکس کا ریفنڈ نہیں کیا۔ کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل 733 کروڑ روپے کے رقوم کی واپسی پر مہر لگائی ہے'۔

واضح رہے کہ ووڈافون آئیڈیا نے عدالت میں عرضی داخل کرکے محکمہ انکم ٹیکس سے 4700 کروڑ روپے ریفنڈ کی مانگ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.