ETV Bharat / state

Mahmood Ali on Bhoiguda Fire Accident: بھوئی گوڑا حادثہ، وزیرداخلہ نے اعلی افسران کو طلب کیا

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 9:23 PM IST

گیارہ افراد کی قیمتی زندگیاں ختم ہونا بڑے ہی افسوس کی بات ہے۔ کیونکہ ہر ایک فرد کے پیچھے پورا خاندان منحصر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اپنے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔Mahmood Ali on Bhoiguda Fire Accident

بھوئی گوڑا حادثہ، وزیرداخلہ نے اعلی افسران کو طلب کیا

تلنگانہ میں سکندرآباد کے بھوئی گوڑا علاقہ میں ایک لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ Home Minster on Bhoiguda Fire Accident

وزیر داخلہ نے اپنے دفتر واقع لکڑی کا پل پر اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا جس میں پولیس ڈائریکٹر جنرل ایم مہیندر ریڈی، محکمہ داخلہ پرنسپال سکریٹری روی گپتا، حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند، راچہ کونڈا پولیس کمشنر مہیش ایم بھگوت،گریٹر حیدرآباد منسپل کارپوریشن کمشنر لوکیشن کمار ، محکمہ آتش فرو کے ڈائریکٹر جنرل سنجے جین ، ڈساسٹر مینیجمنٹ ڈائیریکٹر وشوا جیت کمپاٹی اور دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے متعلقہ افسران سے جڑواں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں واقع گوداموں کی تفصیلات طلب کی۔ اور ان کے متعلق قانونی حیثیت بھی حاصل کی۔اس میٹنگ میں چند ایک تجاویز پیش کی گئی جس پر عنقریب عمل کیا جائے گا۔

محمود علی نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد منسپل کارپوریشن کے ذریعہ سروے کیا جائے گا۔ اس کے بعد جی ایچ ایم سی اور محکمہ آتش فرو عملہ کے ذریعہ ایک سرکولر جاری کیا جائے گا۔ جس میں اصول و قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جن کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں شہروں کے رہائشی مقامات پر جتنے بھی گودام موجود ہیں وہ پندرہ ، بیس سال پرانے ہیں ۔ قیام تلنگانہ کے بعد سے کسی گودام کو رہائشی علاقے میں اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے سختی سےکہا کہ کسی بھی گودام میں اپنے ملازمین اور مزدورون کو قیام کرنے اور کھانا پکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کیونکہ گودام میں قیام کرنے کی وجہ سے ہی آج گیارہ افراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔

گودام میں بارہ مزدور مقیم تھے جن میں سے گیارہ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک مزدور زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے افراد خاندان کو حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپیے ایکس گریشیا دیاجائے گا۔انھوں نے کہا کہ گودام کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں وزیر داخلہ محمد محمود علی نے صبح سویرے جائے حادثہ پہنچ کر مقام حاثہ کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں سے تفصیلات طلب کی، جس پر بتایا گیا کہ صبح 3.30 بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.