ETV Bharat / state

Bhima Koregaon: وراورا راؤ کی ضمانت میں توسیع - urdu news

بامبے ہائیکورٹ نے انقلابی شاعر و ادیب وراورا راؤ (Varavara Rao) کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

وراورا راؤ کی ضمانت میں توسیع
وراورا راؤ کی ضمانت میں توسیع
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 5:00 PM IST

بھیما کورے گاؤں (Bhima Koregaon) معاملے میں ماؤ نواز تنظیموں سے روابط کے الزام میں ورا ورا راؤ میڈیکل بیل پر ہیں اور انہیں مہاراشٹرا کی تلوجہ جیل حکام کے روبرو پیش ہونا ہے۔

ہائیکورٹ نے 22 فروری کو انہیں 6 ماہ کی عبوری ضمانت پر خرابی صحت کی بنیاد پر رہائی دی تھی۔ ورا ورا راؤ کو 5 ستمبر کو عدالتی تحویل میں واپس آنا تھا۔

انہوں نے میڈیکل بیل میں توسیع کی درخواست کی۔ وکلاء نے بتایا کہ ورا ورا راؤ کی صحت کافی خراب ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 16 نومبر تک وہ زیر علاج رہے۔ عدالت نے ورا ورا راؤ کو 2 دسمبر تک راحت دیتے ہوئے میڈیکل بیل منظور کی ہے۔

Bhima Koregaon: وراورا راؤ کی ضمانت میں توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.