اطلاعات کے مطابق سی اے اے کے خلاف منعقد ہونے والے ایک احتجاجی جلسہ میں بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد شرکت کرنے والے تھے لیکن پولیس نے پروگرام کو منسوخ کرتے ہوئے چندرشیکھر کو حراست میں لے لیا جبکہ وہ جلسہ گاہ میں پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
احتجاجی جلسہ کو منسوخ کرنے اور چندرشیکھر آزاد کی گرفتاری کے خلاف بھیم آرمی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد پولیس نے انہیں کیا اور بعدازاں ان کی رہائی عمل میں آئی۔
جہدکاروں نے اس پروگرام کی منسوخی کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی جانب سے سی اے اے کی مخالفت کے باوجود احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کرنا نامناسب ہے۔