حیدرآباد: تلنگانہ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا نے الزام لگایا ہے کہ عوامی بہبود کے کاموں کی ضرورت پر سوال اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے ضلع کھمم کے چلکور میں اپنی یاترا میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت، مرکزکی عوام دشمن پالیسیوں پر سوال اٹھانے والے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف آئی ٹی اور ای ڈی کا استعمال کررہی ہے جب کہ ریاستی حکومت پولیس کے ساتھ پی ڈی ایکٹ کے مقدمات درج کر کے اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنے کا کام کررہی ہے۔ Congress Leader Bhatti Vikramarka on Government
اس یاترا پر عوام کا کافی بہتر ردعمل دیکھاگیا۔ چلکور میں گاؤں کی سرپنچ سندھیا وامسی نے سی ایل پی لیڈر کا استقبال کیا۔بھٹی وکرامارکا نے عوامی مسائل سے واقفیت کیلئے اس یاترا کا اہتمام کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے گاوں میں مقامی افراد سے خطاب کیا۔انہوں نے حکمران جماعتوں کے طرز عمل کی شدید مذمت کی اورکہاکہ ایک ذمہ دار اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے وہ جمہوریت مخالف پالیسیوں پر سوال اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یواین آئی