ETV Bharat / state

میڈ ان انڈیا: ‘بھارت سیلف میٹر ریڈنگ‘ ایپ متعارف - بھارت سیلف میٹر ریڈنگ

ٹیک جوڑی، سکندر ریڈی تھنڈرا اور ونئے بھارگو ریڈی نے مارچ 2020 میں ’بھارت سیلف میٹر ریڈنگ ایپ‘ کا آغاز کیا۔ قبل ازیں سکندر ریڈی نے بہت سارے ایپ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ان میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ اس نے ہمت نہیں ہاری اور ونئے بھارگو کے ساتھ ملکر ایک نیا ایپ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ سکندر ریڈی نے یہ ثابت کردیا کہ جہد مسلسل اور عزم مصمم انسان کی کامیابی کے اہم محرکات ہیں۔

Made in India App, Bharat Self Meter Reading App, empower
میڈ ان انڈیا: ‘بھارت سیلف میٹر ریڈنگ‘ ایپ متعارف
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 6:17 PM IST

سکندر ریڈی کی کھوج کا آغاز اس وقت ہوا جب اس کی والدہ نے صبح سویرے پڑوسیوں اور افراد خاندان سے یہ دریافت کیا تھا کہ آیا انہوں نے نہار منہ پانی پیا ہے یا نہیں۔ اس وقت سبھی نے نہیں میں جواب دیا تھا تب والدہ نے سب کو نہار منہ پانی پینے کی صلاح دی تھی۔ اس واقعہ کے بعد 2011 میں سکندر ریڈی کو آئیڈیا آتا ہے جس کے بعد اس نے روزمرہ کی زندگی کی معمولات کو درست بنانے کےلیے 2013 میں ایک ایپ لانچ کیا تھا۔

Made in India App, Bharat Self Meter Reading App, empower
میڈ ان انڈیا: ‘بھارت سیلف میٹر ریڈنگ‘ ایپ متعارف

سکندر ریڈی نے 21 نومبر 2017 میں اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اس بات کا عزم کیا تھا کہ وہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کےلیے ایک سادہ طریقہ کار پر مبنی پلیٹ فارم تیار کرے گا جس سے معاشرے کو فائدہ پہنچ سکے۔ یکم نومبر 2018 کو ایک نئے جذبہ کے ساتھ خوشگوار و آسان زندگی گذارنے کے عوان سے ایس ایس ایچ ایل کی بنیاد رکھی۔

جس کے بعد سکندر ریڈی نے متعدد گیمس، ایپ کے بیٹا ورژن پر کام کیا لیکن کچھ خاص کامیابی نہیں مل رہی تھی اور وہ کامیابی کا خواہشمند تھا، جس کے بعد اس نے اپنے بہنوئی ونئے بھارگو جس نے آئی آئی ٹی حیدرآباد سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویٹ کیا اور متعدد ایپ ڈیولپ کرنے والے اسٹارٹ اپ کے ساتھ کام بھی کیا ہے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

سکندر ریڈی کی یہ خواہش تھی کہ ٹکنالوجی کے ذریعہ عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جائے جبکہ انہوں نے گھروں میں لگائے جانے والے الکٹریسٹی میٹرز کی ریڈنگ کے مسئلہ پر توجہ دی۔

ونئے بھارگو کے ساتھ ملکر سکندر ریڈی نے ’بھارت میٹر ریڈنگ ایپ‘ بنایا۔ پہلے اس ایپ کے بنیادی ورںن کا تجربہ کیا گیا اور پھر بعد میں اسے عوامی کردیا گیا۔

یہ ایپ او سی آر اور اے آئی ٹکنالوجی پر مبنی ہے جو اسکین کی مدد سے میٹر کی ریڈنگ کرتا ہے۔ پی او سی شعبہ میں پہلی بار فروری اور مارچ 2020 کے دوران ایپ کی لانچنگ پر سکندر اور ونئے نے فخر کا اظہار کیا ہے۔

کوویڈ وبا کے دوران یہ ٹیک جوڑی (سکندر اور ونئے) صارفین کے لیے سیلف بھارت ریڈنگ پلیٹ فارم کی کامیاب شروع کی جس سے بھارت کے مختلف ریاستوں میں رہنے والے بیشتر لوگ فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

بھارت سیلف میٹر ریڈنگ ایپ برقی فراہم کرنے والی کمپنی اور صارفین، دونوں کےلیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ صارفین اس ایپ کے ذریعہ سیلف میٹر ریڈنگ کرتے ہوئے فوری طور پر بل حاصل کرتے ہوئے بل کی ادائیگی کرسکتے ہیں جبکہ وقت پر بلوں کی ادائیگی سے کمپنیوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

خواہشمند افراد فوری طور پر مقامی ڈی ڈبلیو ایف میں فارم کا اندراج کرتے ہوئے سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں: https://forms.gle/924y1xdKJT6puq9L6

سکندر اور ونئے نے بھی مستقبل قریب میں عوام کی زندگیوں میں آسانی و بہتری لانے کےلیے مزید ایپس کو تیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

گوگل پلے اسٹور ک ذریعہ آپ ’سیلف میٹر ریڈنگ ایپ‘ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

https://play.google.com/store/apps/details؟id=in.coral.met

اس ایپ کے سلسلہ میں مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کےلیے ویب سائٹ اور سوشیل میڈیا گروپس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

https://coralinnovations.in

https://www.facebook.com/bharatselfmeterreading

https://www.instagram.com/bharatselfmeterreading

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.