تلنگانہ کےوزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی جانب سے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ ایک منٹ 10سکنڈ کی ویڈیوجس کو اب تک کئی افرادنے دیکھا ہے، میں اس پروجیکٹ کی ستائش کی جارہی ہے۔
اس ویڈیومیں بستی دواخانہ بورابنڈہ کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹرشریجنا نے کہا کہ ان کاکام مریض کی تشخیص کے ساتھ ساتھ اس کی تفصیلات کو بھی پورٹل میں آن لائن کرنا ہے۔ اسٹاف نرس کی جانب سے مریض کے مختلف نمونے حاصل کئے جاتے ہیں اور تلنگانہ ڈائگناسٹک پورٹل میں ڈاٹا کو پُرکرنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: مقامی بی جے پی رہنما کو کار میں زندہ جلایا گیا، پولیس کی تفتیش جاری
قبل ازیں بستی دواخانہ کے سلم علاقے میں ہونے سے اس ڈاٹاکو آن لائن کرنے میں کئی چیلنجس کا ان کو سامناکرناپڑتاتھا۔تاہم اب حکومت کی جانب سے اے سی تی فائبرنٹ کو نصب کرنے کے بعد نٹ ورک کے مسائل حل کرلئے گئے ہیں اور آسانی کے ساتھ وہ پورٹل پر ڈاٹا کو آن لائن کرپارہی ہیں۔
ساتھ ہی مریض ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی بدولت لیب رپورٹس کو بھی آسانی کے ساتھ ڈاون لوڈ کرپارہے ہیں۔اس سے بستی دواخانوں کو آسانی سے چلانے میں کافی مدد مل رہی ہے۔
یواین آئی