ETV Bharat / state

بازار گھاٹ آتشزدگی واقعہ: بلڈنگ کا مالک گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 11:56 AM IST

تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے ایک علاقے میں آتشزدگی حادثے میں اب تک دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عمارت کے مالک کو گرفتار کیا گیا۔

Bazarghat fire accident accused arrested

حیدرآباد: نامپلی پولیس نے بازار گھاٹ آتشزدگی واقعہ میں کاروائی کرتے ہوئے آج بلڈنگ کے مالک رمیش کمار جیسوال کو گرفتار کرلیا۔ جیسوال نے مبینہ طور پر بلڈنگ کے سیلر میں انتہائی آتشی مادہ و کمیکلز رکھے تھے جس کے نتیجے میں گذشتہ پیر 13 نومبر کو عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اس حادثے میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کیمیکل کا کاروبار کرنے والے رمیش کمار نے ’بالاجی انکلیو‘ کی پانچ منزلہ عمارت کے سیلر میں مختلف کیمیکلز اور دیگر اشیاء سے بھرے بیرل رکھے تھے۔

پیر کی صبح تقریباً 9 بجے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسی دوران دم گھٹنے اور جھلسنے سے نو افراد کی موت ہوگئی تھی جبکہ ایک اور نوجوان لڑکا گذشتہ روز علاج کے دوران ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے رمیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ جیسوال اسپتال میں شریک ہوگیا تھا اور طبیعت کی ناسازی بتائی جارہی تھی۔ تاہم آج اسے ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت عمارت کے مالک جیسوال کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد کے بازار گھاٹ میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 9 پہنچ گئی

واضح رہے کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایکس گریشیا دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیراعلی اور ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر نے بھی اس حادثے پر گہرے غم کا اظہار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.