ETV Bharat / state

Bandi Sanjay Alleged Owaisi بندی سنجے نے اویسی پر دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا

author img

By

Published : May 11, 2023, 3:54 PM IST

بی جے پی لیڈر بندی سنجے نے ایم آئی ایم سربراہ اویسی پر دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی آر ایس، مجلس کے ساتھ مل کر نئے لو جہاد کو فروغ دے رہی ہے۔

Bandi Sanjay Alleged Owaisi
Bandi Sanjay Alleged Owaisi

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بندی سنجے نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں کی زندگی بموں کی زد میں ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے سی آر کو اس کی فکر نہیں۔ ان کا ارادہ لوگوں کی جان بچانے کا نہیں ہے۔ بنڈی نے کہا کہ بی آر ایس، مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ مل کر نئے لو جہاد کو فروغ دے رہی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بندی سنجے نے مجلسِ کے صدر اسد الدین اویسی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا ایم آئی ایم پارٹی کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں‘؟ انہوں نے کہا کہ اویسی نے قبل ازیں آئی ایس آئی ایس معاملہ میں پھنسے نوجوانوں کی قانونی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بنڈی سنجے نے کہا اویسی نے اپنے ہسپتالوں میں ایسے لوگوں کو نوکریاں دی ہیں جن کا تعلق دہشت گردوں سے ہے۔ بندی سنجے نے یہ تبصرے حیدرآباد کے نامپلی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:

بندی سنجے نے بتایا کہ سلیم، جسے منگل کے روز گرفتار کیا گیا وہ اویسی کے دکن میڈیکل کالج میں ایک شعبہ کے سربراہ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پرانا شہر دہشت گردوں کے نشانہ پر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں میں جرائم کرنے والے افراد یہاں چھپے ہوئے ہیں۔ بنڈی نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم پارٹی کو کانگریس اور بی آر ایس سیاسی ضرورتوں کے لیے استعمال کررہی ہیں۔ بندی سنجے نے وضاحت کی کہ پاکستان اور افغانستان کے بہت سے لوگ پرانے شہر میں رہتے ہیں۔ بندی سنجے نے الزام لگایا کہ پاکستان کے بعد حیدرآباد دہشت گردوں کی دوسری پناہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان ریاستی حکومت کے دائرۂ کار میں ہے اور ریاستی پولیس کے تعاون کے بغیر مرکز کچھ نہیں کر سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.