ETV Bharat / state

Qutb Shahi Masjid قطب شاہی مسجد کے احاطے میں مندر تعمیر کرنے کی کوشش

حیدرآباد کی قطب شاہی مسجد کے احاطے میں کچھ شرپسندوں کی جانب سے مندر تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی۔ Qutub Shahi Masjid

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 10:42 PM IST

Updated : Oct 16, 2022, 10:51 PM IST

قطب شاہی مسجد کے احاطے  میں مندر تعمیر کرنے کی کوشش

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے ملکم چیروو میں واقع قطب شاہی مسجد کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ ریونیو حکام سے مدد طلب کی۔ ایک مخصوص طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ملکم چیروو رائدرگم میں واقع قطب شاہی مسجد کے احاطے میں داخل ہوگئے اور اندر جانے کے بعد وہاں کچھ رسومات ادا کیں اور جانور بھی ذبح کیے۔

اس کی اطلاع ملتے ہی مسلمان قطب شاہی مسجد میں جمع ہوئے اور اپنا احتجاج درج کرایا۔ دوسری برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ جن میں سو سے زیادہ خواتین بھی شامل تھیں، مسجد کے پترے کے شیڈ کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ اطلاع ملنے پر رائدرگام پولیس موقع پر پہنچی اور تصادم ہونے سے روک دیا۔ تاہم، پولیس کھلی زمین میں مبینہ طور پر تجاوز کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی کیونکہ پولیس کو وہاں مندر کی موجودگی کا علم نہیں ہے۔ Attempt to Build a temple in Premises of Qutub Shahi Masjid

دوسرا گروپ دعویٰ کر رہا ہے کہ حکومت نے وہاں مندر کے لیے کچھ زمین مختص کی تھی اور وہ اسی جگہ پر واقع ہے جہاں وہ اتوار کی صبح رسومات ادا کرنے کے لیے پہنچے تھے۔ مسجد کی زمین اور مندر اور ملکیت کی حد بندی کے بارے میں ابہام ہے۔ جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ سائبرآباد پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ پیر کو ہم امید کرتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے کہا کہ ملکم چیروو کی قطب شاہی مسجد میں کچھ شرپسند عناصر داخل ہوئے اور مندر تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی اور ہاں بکروں کو ذبح کیا گیا۔وہاں کچھ رسومات بھی ادا کی گئی اور مندر تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی۔

Last Updated : Oct 16, 2022, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.