طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ تنظیم پی ڈی ایس یو اور پی وائی ایل نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس کے محاصرہ کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں کیمپ آفس کے قریب کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ان احتجاجیوں نے جاب کیلنڈر جاری کرنے، پرائیویٹ کوچنگ سنٹرز، کارپوریٹ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی بے روزگاروں کو بے روزگاری الاؤنس فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر ان احتجاجیوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجیوں کو قابو میں کرنے میں پولیس کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان احتجاجیوں کی پولیس سے بحث و تکرار ہو گئی۔ ان احتجاجیوں نے واضح کیا کہ ان کی جد و جہد ان مسائل پر جاری رہے گی۔ Attempt to Besiege Telangana Chief Minister's Camp Office
یواین آئی