ورنگل، تلنگانہ: مرکزی حکومت کی اگنی پت اسکیم کے خلاف سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں گزشتہ روز ہوئے پُرتشدد احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان راکیش کی آخری رسومات کے لئے نکالے گئے جلوس کے دوران اس جلوس میں شامل بعض نوجوانوں نے تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں بی ایس این ایل کے دفتر پر حملہ کردیا اور اس کے شیشوں کو توڑدیا۔ ان نوجوانوں نے دفتر کے بورڈ کوآگ لگادی اور مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ Secundrabad Firing Incident
واضح رہے کہ جمعہ کے روز سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سیکوریٹی اہلکاروں کی اوپن فائرنگ سے ایک 24 سالہ شخص کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہوگئے کیونکہ مرکز کی نئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج بڑے پیمانے پر تشدد اور آتش زنی کی شکل اختیار کرگیا تھا۔