ETV Bharat / state

رکن اسمبلی راجا سنگھ نظربند - راجا سنگھ گھر پر نظر بند

حیدرآباد پولیس کا یہ اقدام سدی پیٹ میں بی جے پی رہنما کے گھر پر ہوئی کاروائی اور اس پر کسی بھی ردعمل کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

رکن اسمبلی راجا سنگھ، ہاوز اریسٹ
رکن اسمبلی راجا سنگھ، ہاوز اریسٹ
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 2:59 PM IST

حیدرآبادمیں گوشہ محل رکن اسمبلی کو راجا سنگھ کو پولیس نے گھر میں نظربند کیا ہے۔

اس ضمن میں انھوں نے کہا کہ دوباک کے ضمنی انتخاب میں جیتنے کے لیے حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے تمام حدوو کو پار کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھاجپا ایک ایماندار پارٹی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کم ازکم اب دوباک کی عوام کو یہ سمجھنا چاہئے ٹی آرایس حکومت صرف اقتدار حاصل کرنےکا کام کرتی ہے اوراس کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار ایم رگھونندن راؤ کے رشتہ دار کے گھر سے پولیس نے چھاپہ مارکر18.67 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی تھی۔

پولیس کےمطابق گھر کے سامنے موجود ہجوم نے کچھ رقم کو پولیس سے چھین لیا۔اس ضمن میں بی جے پی کا الزام ہے کہ پولیس کی کاروائی رگھونندن راؤ کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

پولیس کمشنر سدی پیٹ جوئل ڈیوس نے کہا کہ رقم کو بی جے پی امیدوار کے رشتہ دار انجن راو کے گھر سے برآمد کیا گیا۔اور یہ رقم انتخاب کے موقع پر ووٹرز کو دینے کے لیے رکھی گئی تھی۔

کمشنر پولیس نے کہا کہ چھاپے بی جے پی رہنما رگھونندن راو کے خسر رام گوپال راو،دوسرے رشتہ دار انجن راو اور میونسپل چئیرمین راج نرسو جو تلنگانہ راشٹر سمیتی سے تعلق رکھتے ہیں کے گھروں پر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی امیدوار کے رشتے دار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.