ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی کی حکومت سے درخواست فارم اردو میں بھی جاری کرنے کا مطالبہ - چیف منسٹر ریونت ریڈی

ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ درخواست فارم کے نمونے کی کاپی پوسٹ کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور چیف سیکریٹری شانتی کماری سے مطالبہ کیا کہ وہ کانگریس کی چھ ضمانتوں کے لیے عوام سے وصول کی جانے والی درخواستوں کو اردو زبان میں بھی جاری کریں۔

Asaduddin Owaisi
اسدالدین اویسی کی حکومت سے درخواست فارم اردو میں بھی جاری کرنے کا مطالبہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 12:45 PM IST

حیدرآباد: مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کانگریس کی چھ ضمانتوں کے لئے عوام سے وصول کی جانے والی درخواستوں کو اردو زبان میں جاری کریں۔ تاکہ اردو داں طبقہ کو سہولت ہوسکے۔ ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بیرسٹر اسدالدین اویسی نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ درخواست فارم کے نمونے کی کاپی کو پوسٹ کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور چیف سیکریٹری شانتی کماری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اردو زبان میں بھی درخواست فارم جاری کریں۔

واضح رہے کہ کانگریس حکومت نے انتخابات میں عوام سے جن چھ ضمانتوں کا وعدہ کیا تھا ان ضمانتوں پر عمل آوری کے لیے 28 دسمبر سے چھ جنوری تک اہل افراد سے درخواست حاصل کرنے والی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے تلگو زبان میں درخواست تیار کیا ہے جس کی کاپی کو پوسٹ کرتے ہوئے بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اردو زبان میں بھی درخواست فارم جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل کرناٹک کا حوالہ دیتے ہوئے، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ انتخابات کے وقت عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ اویسی نے کہا تھا کہ قومی پارٹی کی جانب سے بار بار یہ کہا جارہا ہے کہ اگر تلنگانہ میں وہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی جبکہ کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسدالدین اویسی نے مزید کہا تھا کہ ’یہ انتخابی موسم ہے، کانگریس کی جانب سے وعدے کئے جارہے ہیں، جس پر عمل ہوگا یا نہیں یہ الگ بحث ہے جبکہ کرناٹک میں کانگریس نے اپنے انتخابی وعدہ پورے نہیں کئے۔ وہاں وظیفے کم کر دیے گئے، بجلی نہیں ہے، کسان پریشان ہیں۔ کانگریس کے وعدے کبھی پورے نہیں ہوتے اور دھوکہ دینے کے لیے ہی کانگریس وعدہ کرتی ہے، ان کی یہی تاریخ ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.