ETV Bharat / state

’آروگیہ سیتو‘ پر شدید خدشات ' - آروگیہ سیتو

مرکزی حکومت نے کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے تمام افراد کو آروگیہ سیتو ایپ استعمال کرنے کا لازمی قرار دیا ہے۔

Asaduddin Owaisi raises privacy concerns over Aarogya Setu
’آروگیہ سیتو‘ پر شدید خدشات کا اظہا
author img

By

Published : May 2, 2020, 3:40 PM IST

Updated : May 2, 2020, 6:04 PM IST

حیدرآباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ’آروگیہ سیٹو‘ ایپ پر اپنے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کی جانب سے آروگیہ سیتو ایپ کو لازمی طور پر استعمال کرنے کے احکامات پر شدید تنقید کی اور انہوں نے اس پر مختلف قسم کے شکوک کا اظہار کیا۔

مرکزی حکومت نے کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے تمام افراد کو آروگیہ سیتو ایپ استعمال کرنے کا حکم دیا اور اسے لازمی قرار دیا ہے۔

انہوں نے مرکزی حکوت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کورونا وائرس سےلڑنے کےلیے صرف تالی، تھائی، بتی اور اس طرح کے مشکوک ایپ کا استعمال کر رہی ہے۔

صدر مجلس اتحاد المسلمین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے سلطان نے اب ایک فرمان جاری کردیا ہے۔ اب عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کریں اور حکومت جس کے ساتھ چاہے ان معلومات کو شیئر کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں صرف پچاس کروڑ شہریوں کے پاس اسمارٹ فون ہیں تو پھر یہ احکامات کس طرح نافذ ہوں گے کیونکہ حکومت نے کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے سوفیصدی افراد پر ایپ استعمال کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

Last Updated : May 2, 2020, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.