ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi criticizes Shivraj Singh Chauhan: اسدالدین اویسی نے شیوراج سنگھ چوہان پر تنقید کی - گھروں پر بلڈزور چلائے

اسد الدین اویسی نے کہاکہ بغیر نوٹس دیے کسی کا بھی گھر توڑنا غلط ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہاکہ آپ کے ناک کے نیچے تشدد ہوتا ہے، آپ اس کوروکتے نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت آپ گھر توڑ رہے ہیں۔ یہ جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ جس طرح سے مسلمانوں کے مکانات منہدم کیے گئے ہیں۔ اس سے وزیراعلیٰ کا متعصب رویہ واضح نظر آرہا ہے۔Asaduddin Owaisi criticises Shivraj Singh

کھرگون واقعہ: اسدالدین اویسی نے شیوراج سنگھ چوہان پر تنقید کی

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 9:29 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسدالدین اویسی نے کھرگون واقعہ پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔ اسد الدین اویسی نے عوام کے دکانات اور گھروں پر بلڈزور چلائے جانے پرناراضگی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے شیوراج سنگھ چوہان کویاد دلایاکہ آپ آئینی عہدہ پرفائز ہیں۔ آپ طاقت کے نشہ میں مست ہوکر قانون شکنی کرتے ہوئے لوگوں کے گھربرباد کررہے ہیں۔ آج حکومت آپ کی ہے اور کل نہیں رہے گی۔ انہوں نے شیوراج سنگھ چوہان کو کہا کہ اگرچہ آپ کا نظریہ مساجد کی بے حرمتی اور بزرگوں پر حملوں کو جائز قراردیتا، لیکن آپ یہ مت بھولیے کہ آپ آئینی عہدہ پرفائز ہیں۔Asaduddin Owaisi criticises Shivraj Singh

کھرگون واقعہ: اسدالدین اویسی نے شیوراج سنگھ چوہان پر تنقید کی

اسد الدین اویسی نے کہاکہ بغیر نوٹس دیے کسی کا بھی گھر توڑنا غلط ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہاکہ آپ کے ناک کے نیچے تشدد ہوتا ہے، آپ اس کوروکتے نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت آپ گھر توڑ رہے ہیں۔ یہ جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ جس طرح سے مسلمانوں کے مکانات منہدم کیے گئے ہیں۔ اس سے وزیراعلیٰ کا متعصب رویہ واضح نظر آرہا ہے۔ اگر وہ مکانات غیرقانونی تھے تو اسے بغیر نوٹس کے منہدم نہیں کیا جاسکتا۔ یہ کھلامتعصبانہ رویہ مسلمانوں کے خلاف نظر آرہا تھا۔ مدھیہ پردیش میں ماب لینچنگ کے بھی ماضی میں واقعات پیش آچکے ہیں۔ انہوں نے راجستھان میں بھی پیش آئے فرقہ وارانہ واقعات کی مذمت کی ہے۔ راجستھان میں کئی دکانا ت جلائے گئے اس کے ویڈیوز موجودہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرمکانات غیرقانونی تھے تونوٹس دینا چاہیے۔ ایک غریب کے ٹین کے مکان کوتوڑ کر آپ کو کیا خوشی مل رہی ہے۔

پورے ملک میں رام نومی جلوس نکالے گئے۔ اس جلوس میں ہر جگہ پرتشدد کے واقعات پیش آئے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، کرناٹک ہویا گوا ہو جہاں جہاں یہ جلوس گیا وہاں تشدد ہوا۔ وہاں کی سرکاری حکومتیں ناکام ہوئیں۔ اس تشدد کوروکنے میں فسادیوں کو فساد کرنے سے نہیں روکاگیا۔ جلوس کی اجازت دینے والی ریاستی حکومت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرکسی نے غلط کیا ہے تو اس کوپکڑ کرسزا دینا چاہئے، مکانات کو نہیں توڑنا چاہیے۔ صرف ایک کمیونٹی کے لوگوں کے گھروں کوتوڑاگیا۔ 70 سال کی ضعیف عورت اور دوسری خواتین کو مار پیٹ کر ہاتھ پیر پولیس توڑدیتی ہے یہ ویڈیو موجود ہے۔ راجستھان کی کانگریس سرکار بھی اس معاملہ میں ناکام ہوچکی ہے۔ راجستھان میں ٹارگٹ کرتے ہوئے گھر اور دکانات جلائے گئے۔ اویسی نے سوال کیا کہ کتنے پولیس عہدیداروں کو اس فسادات پر معطل کیا گیا۔ کتنے آئی پی ایس آفسروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ مساجد پربھگوا جھنڈے لگائے گئے۔

واضح رہے کہ اتوار کو رام نومی کے موقع پرمدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں فسادات بھڑک اٹھے۔ جس میں کم سے کم دس مکانات کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ شہر میں کچھ علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا تھا۔ کھرگون میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کے پچاس سے زائد مکانا ت کو منہدم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Controversy During Ram Navami Procession in Khargone: کھرگون میں رام نومي جلوس کے دوران تنازعہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.