ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کی لاپروائی سے بچہ کا ہاتھ کٹا - پتنگ

حیدرآباد میں محکمہ بجلی کی لاپروائی سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آئے دن تار گرنے سے لوگ دشواریوں میں مبتلا ہیں۔

arbaz
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 11:45 AM IST

حیدرآباد شہر میں ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے ارباز نامی سات سالہ بچے کو اپنا ہاتھ کھودیناپڑا۔ یاد رہے کہ ارباز کے گھر کے باہر سے ہائی ٹینشن تار گزرتی ہے۔

بجلی محکمہ سے ناراض ارباز کے والدین کا کہنا ہیں کہ 'گزشتہ برس پتنگوں کے موسم میں اس تار پر پتنگ آکر گری تھی، ارباز اپنی پتنگ اتارنے کے لیے تار کے پاس گیا، جہاں اسےکرنٹ لگ گیا، جب ارباز کو ہوش آیا تو وہ اپنا ہاتھ کھو چکا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت کی جانب سے انہیں کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی'۔

اسی طرح دیگر محلے والوں نے کہا کہ 'کئی بار ان کے علاقے میں بجلی کے تار گرےاور انہوں نے متعلقہ محکمے کو اس بات کی اطلاع بھی دی، تاہم ابھی تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھائے گئے۔

محلے نے بجلی محکمے سے ان تاروں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Intro:پرانے شہر میں ایسے کئی علاقے ہیں جہاں انسان کی جان کی زیادہ اہمیت نہیں_ ان علاقوں کے مکینوں کے ساتھ سرکاری محکموں کا رویہ دوہرا ہوتا ہے بالخصوص برقی محکمہ کا رویہ ان کے ساتھ سوتیلا ہوتا ہے ان کی حفاظت کیلئے محکمہ کی جانب سے کسی طرح کے اقدامات نہیں کئے جاتے_ بارش کے موسم میں مکینوں کی جان خطرے میں رہتی ہے_
ایسے ہی ایک واقعے میں برقی رو دوڑنے سے سات سالہ ارباز اپنا ہاتھ کھو بیٹھا_ ارباز کے مکان کی کھڑکی سے متصل ہائی ٹینشن برقی تار گزرتے ہیں گزشتہ برس پتنگوں کے موسم میں اس تار پر پتنگ آکر گری برقی شاٹ سے نا واقف ارباز کے بچپن نے اسے پتنگ نکالنے پر اکسایا اور پتنگ لینے گیا ہاتھ برقئ تار سے چپک گیا_ جب ارباز کو ہوش آیا تو وہ اپنا ہاتھ کھو چکا تھا_

Body:محلے کے افراد کے مطابق کئی مرتبہ یہ تار گر چکے ہیں بارہا محکمے کی جانب توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن اس پر آج تک مؤثر اقدامات نہ ہوسکے_ افسوس کہ اس حادثے کے بعد بھی برقی محکمے کو اس معصوم کی حالت پر رحم نہیں آیا محکمے نے ہرجانہ ادا کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا اس کیلئے ارباز کے والد کو عدلیہ کا سہارا لینا پڑا_ روز مرہ کی اجرت پر کام کرنے والے ننھے ارباز کے والد سمیع الدین کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں علاج پر انہیں ڈھائی تا تین لاکھ کا خرچ عائد ہوا_ بستی کے افراد محکمے سے ان تاروں کی منتقلی کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں_

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.