انہوں نے اس مکتوب میں کہا کہ اس واقعہ پر انہیں صدمہ پہنچا ہے اور اس معاملہ کے سلسلہ میں صحت عامہ کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کیونکہ وشاکھاپٹنم کے لیے فوری طبی ماہرین کی ضرورت ہے تا کہ متاثرین کا علاج کیا جاسکے۔
چندرا بابو نائیڈو مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں ضروری آلات بھی فوری فراہم کیے جائیں تاکہ اس بات کا تجزیہ کیا جاسکے کہ اس گیس کے نتیجہ میں کتنا علاقہ متاثر ہوا ہے۔
تمام انسان اور جانور جو اس حدود میں متاثر ہوئے ہیں ان کا فوری تخلیہ کروا دیا گیا ہے اور ان کو طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔اس اہم وقت ہمیں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی اہمیت کو بھی تسلیم کرنا ہوگا اس لیے مویشیوں کے ماہرین کو بھی تعینات کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو فوری بند کرنے اور اس واقعہ کے سلسلہ میں جانچ کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ایس ای زیڈ کے مکمل یونٹ کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید لوگوں کی جانیں تلف ہونے سے روکنا ضروری ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آنے والے دنوں میں وشاکھاپٹنم کے عوام کی صحت پر اس کے منفی اثرات نہ پڑیں۔