ETV Bharat / state

قرآنی آیات و اسماء حسنہ کی خطاطی کے ماہر انل کمار چوہان - انل کمار چوہان کے چھوٹے بھائی راجیش چوہان

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے انل کمار کو عربی کتابت سے بہت لگاؤ ہے۔ گزشتہ 25 برسوں سے وہ یہ کام کر رہے ہیں۔ انل کمار نے اب تک تقریباً 100 مساجد میں قرآنی آیات لکھی ہیں اور اس کام کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا ہے۔

Anil Kumar Chauhan, a calligrapher with Quranic verses and blessed names
قرآنی آیات و اسمائے مبارک پر مشتمل خطاطی کے ماہر انل کمار چوہان
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 4:51 PM IST

Updated : Feb 11, 2021, 5:52 PM IST

شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے انل کمار قرآنی آیات کی کتابت طویل وقت سے کر رہے ہیں۔ گزشتہ 25 برس سے انل کمار چوہان قرآنی آیات و اسمائے حسنہ پر مشتمل خطاطی کا کام انجام دے رہے ہیں۔

قرآنی آیات و اسماء حسنہ کی خطاطی کے ماہر انل کمار چوہان

انل کمار چوہان کو حیدرآباد کی مساجد، درگاہوں اور مدارس کی دیواروں پر قرآنی آیات کی کتابت کے لیے بلایا جاتا ہے۔

انل کمار کو عربی کتابت سے بہت لگاؤ ہے۔ گزشتہ 25 برسوں سے وہ یہ کام کر رہے ہیں۔ انل کمار نے اب تک تقریباً 100 مساجد میں قرآنی آیات لکھی ہیں اور اس کام کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا ہے۔

Anil Kumar Chauhan, a calligrapher with Quranic verses and blessed names
قرآنی آیات و اسمائے مبارک پر مشتمل خطاطی کے ماہر انل کمار چوہان

اس کے علاوہ انل کمار چوہان نے بھارت کی مشہور و معروف دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ میں سورہ یٰس کی کتابت بھی کی ہے۔ اس کام میں انل کمار چوہان کے چھوٹے بھائی راجیش چوہان بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

انل کمار چوہان نے بتایا کہ کچھ سال پہلے حیدرآباد میں دکانوں کے نام اردو میں تحریر ہوتے تھے لیکن اب دکانوں پر اردو تحریر دن بدن ختم ہوتی جارہی ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں قرآنی آیات لکھنے کے لیے اب کوئی آرٹسٹ موجود نہیں ہے۔ نوجوان نسل اس سے بہت دور ہورہی ہے۔ قرآنی آیات و اسماء حسنہ سے ہی میری زندگی کا گزر بسر ہوتا ہے۔

Last Updated : Feb 11, 2021, 5:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.