ETV Bharat / state

KTR on Andhra Pradesh: 'آندھراپردیش میں بجلی پانی اور سڑکوں کی سہولت نہیں ہے'

تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر کے تارک راما راو نے کہا کہ تلنگانہ میں صرف چھ ماہ کے اندر وزیر اعلی کے سی آر کی کوششوں سے بجلی کا مسئلہ حل ہوگیا۔ KTR about Andhra Pradesh

آندھراپردیش میں بجلی پانی اور سڑکوں کی سہولت نہیں ہے'

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 10:58 PM IST

تلنگانہ وزیر کے تارک راما راو نے ریاست آندھراپردیش سے متعلق متنازع تبصرہ کیا۔ انھوں نے حیدرآباد ایچ آئی سی سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں نہ بجلی ہے نہ سڑک ہے اور نہ ہی پانی کی سہولت ہے۔ KTR about Andhra Pradesh

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں صرف چھ ماہ کے اندر وزیر اعلی کے سی آر کی کوششوں سے بجلی کا مسئلہ ختم ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہ بات ایسے ہی نہیں کررہے ہیں بلکہ ایک شخص جو انھیں جانتا ہے اور اس کا آبائی مقام آندھراپردیش ہے، اس نے یہ بات کہی ہے۔ انھوں نے کہا آپ سمجھتے ہوں گے کہ 'میں اپنی حکومت کی تعریف کررہا ہوں۔ آپ خود جاکر دیکھیے کہ یہاں اور پڑوسی ریاست میں بنیادی سہولتوں میں کیا فرق ہے۔ انھوں نےکہا کہ آندھراپردیش کا دورہ کرنے کے بعد آپ خود ہماری تعریف کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: New AP Health Minister: آندھراپردیش کی وزیر صحت کے طور پر وی رجنی نے ذمہ داری سنبھالی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.