ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے متاثرآندھرا پردیش ملک کی دوسری ریاست - کورونا متاثرین کی تعداد

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10،601 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے بعد منگل کو متاثرہ افراد کی تعداد 5.18 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

andhra pradesh is second state in india to be infected with the coronavirus
فائل
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:37 PM IST

تاہم اسی عرصہ کے دوران 11،691 مریضوں کے شفایاب ہونے سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4.15 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی، جس کی وجہ سے فعال کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ریاست میں سرگرم کیسوں کی تعداد کم ہوکر 96،799 رہ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسی عرصہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5،17،094 ہوگئی۔

اسی مدت کے دوران جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی 4،15،765 ہوگئی اور مزید 43 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4،530 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک میں کورونا اموات کی شرح 1.70 فیصد

قابل ذکر ہے کہ کورونا سے شدید متاثرہ آندھرا پردیش ریاست مہاراشٹر کے بعد اب ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.