ETV Bharat / state

آندھراپردیش: مارکاپورم آر ٹی سی بس ڈپو میں آتشزدگی - آندھراپردیش کی خبریں

بتایا جاتا ہے کہ بس کے بیٹری میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ ڈپو کے عہدیدار اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ آگ لگی یا پھر لگائی گئی۔

آندھراپردیش:مارکاپورم آرٹی سی بس ڈپو میں آتشزدگی

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 12:41 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں مارکاپورم آرٹی سی بس ڈپو میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بھیانک آگ بس ڈپو میں ٹھہرائی گئی بس میں اچانک لگی جس کے نتیجہ میں یہ بس جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔

ڈپو کے عہدیدار اس واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس واقعہ کے وقت بس میں مسافرین نہیں تھے جس کے نتیجہ میں ایک بڑا واقعہ ٹل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

بتایاجاتا ہے کہ بس کے بیٹری میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ ڈپو کے عہدیدار اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ آگ لگی یا پھر لگائی گئی ہے۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی بس ڈپو میں افراتفری مچ گئی۔ لوگ دوڑنے لگے۔ بعض افراد آگ کی ویڈیو بناتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ اس واقعہ میں ہوئے مالی نقصان کا ہنوز اندازہ نہیں لگایاجاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ پولیس نے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.