اس بلیٹن میں کہا گیا کہ اے پی کے اضلاع سریکاکلم،وجیانگرم،وشاکھاپٹنم، مشرقی گوداوری اور یانم میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، شمالی ساحلی اے پی، یانم اور جنوبی ساحلی اے پی کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
25ستمبر کو اسی طرح کی صورتحال شمالی ساحلی اے پی، یانم، جنوبی ساحلی اے پی، رائل سیما میں برقرار رہے گی۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی اور یانم کے ساتھ ساتھ رائل سیما میں کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔