ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: پنچایت راج انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت 81 فیصد پولنگ

آندھرا پردیش میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت آج ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:00 PM IST

Andhra Pradesh: 81% turnout in the first phase of Panchayat Raj elections
آندھراپردیش: پنچایت راج انتخابا کے پہلے مرحلہ کے تحت 81 فیصد پولنگ

آندھرا پردیش کے پنچایت انتخابات میں پہلے مرحلہ کے تحت 81 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ سریکاکولم اور کڑپہ کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں 80 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی۔

آج پہلے مرحلہ کے تحت 2 ہزار 723 پنچایتوں اور 20 ہزار 157 وارڈز کے لیے ووٹ ڈالے گئے جبکہ 18 ریوینیو ڈویژنز اور 168 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ آج صبح 6.30 بجے سے پولنگ شروع ہوئی جبکہ اس کا سلسلہ دوپہر 3.30 بجے تک جاری رہا۔

پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پہلے مرحلہ کے تحت 7 ہزار 506 امیدوار 2 ہزار 700 سے زائد گرام پنچایتوں کے لیے مقابلہ میں حصہ لیا۔ پنچایتوں کے علاوہ 20 ہزار 157 وارڈ ممبرز کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

پہلے مرحلہ کے تحت 3 ہزار 249 پنچایتوں کے لیے انتخاب ہونے تھے۔ تاہم 525 امیدواروں کو قبل ازیں متفقہ طور منتخب کر لیا گیا جبکہ ضلع نیلور کے ایک گاؤں کے لیے ایک بھی نامزدگی داخل نہیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.