ETV Bharat / state

امیت شاہ تلنگانہ کا دورہ کریں گے - BJP Telangana

بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے تلنگانہ میں پارٹی کو تنظیمی سطح پر مستحکم کرنے کے لئے توجہ مرکوز کردی ہے۔

Home Minister
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 1:57 PM IST

بی جے پی کی رکنیت سازی میں اضافہ کے لئے پارٹی کی مقامی قیادت کو ہدایت دینے والے امیت شاہ اب خود اس سلسلہ میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امیت شاہ 16یا 17اگست کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ ریاست میں اقتدار کا نشانہ رکھنے والی بی جے پی پہلے تنظیمی سطح پر مستحکم ہونا چاہتی ہے۔

فی الحال بی جے پی کے ریاست تلنگانہ میں 18لاکھ ارکان ہیں۔اس تعداد کو دوگنا کرنے کا نشانہ پارٹی رکھتی ہے۔اس بات کا نشانہ ریاستی قیادت کو بی جے پی صدر نے دیا ہے۔

6 جولائی کو ملک بھر میں شروع ہوئی بی جے پی کی رکنیت سازی کے پروگرام کے آغاز کے دن ہی حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے امیت شاہ نے تلنگانہ کی اہمیت کے اشارے پارٹی کی ریاستی قیادت کو دے دیئے۔

آج سے 7ا گست تک ارکان بنانے کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جس کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔امیت شاہ کی آمد کے موقع پر دیگر جماعتوں کے لیڈران کی بڑے پیمانہ پر بی جے پی میں شمولیت کا امکان ہے۔

حال ہی میں دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات کرنے والے سابق رکن پارلیمنٹ وویک سمیت کانگریس کے سابق وزرا کی بی بی جے پی میں شمولیت کا امکان ہے۔

تلگودیشم کے بھی بعض ارکان کی بی جے پی میں شمولیت کی توقع ہے۔بی جے پی میں شامل تلگودیشم کے راجیہ سبھا رکن کے موہن راو کی جانب سے مزید لیڈران کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے کوشش کرنے کی اطلاع ہے۔

بی جے پی چاہتی ہے کہ وہ تلنگانہ میں ٹی آرایس کی متبادل کے طورپر ابھرے۔آئندہ اسمبلی انتخابات میں وہ ریاست میں برسراقتدار آنے میں سوچ رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.