ETV Bharat / state

Amit Shah Visit Telangana امیت شاہ کا 27 اکتوبر کو تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں جلسہ - بی جے پی اس بار تلنگانہ میں کامیابی کے لئے سرگرم

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Political activities began in Telangana ahead of assembly elections

Amit Shah Visit Telangana
Amit Shah Visit Telangana
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 12:46 PM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 27 اکتوبر کو سوریہ پیٹ میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس جلسہ کے انتظامات میں پارٹی لیڈران مصروف ہیں۔ اتر پردیش کے وزیراعلی آدتیہ ناتھ اس مہینے کی 31 تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے جبکہ آسام کے وزیر اعلیٰ بھی 28 اور 29 کو ریاست کا دورہ کریں گے۔ تلنگانہ میں انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد امیت شاہ کا ریاست کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے قبل ازیں عادل آباد ضلع کا دورہ کیا تھا۔

اسی دوران بی جے پی نے تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 52 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا تھا، اب اس کی توجہ دوسری فہرست پر ہے۔ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے واضح کیا کہ دوسری فہرست اگلے دو تین دنوں میں جاری کی جائے گی۔ بی جے پی اپنی پہلی فہرست میں پارٹی سے معطل کردہ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی معطلی کو ختم کرتے ہوئے انہیں حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔ راجہ سنگھ کو گذشتہ سال پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین کرنے پر پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا جبکہ راجہ سنگھ کے خلاف شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے اور انہیں اس کے فورا بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بی جے پی تلنگانہ میں برسراقتدار آئے گی، امت شاہ کو اعتماد

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ حکمراں پارٹی بی آر ایس سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں نے تلنگانہ میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ بی جے پی تلنگانہ میں اس بار متحرک نظر آرہی ہے۔ وزیراعظم مودی سمیت بی جے پی کے بڑے رہنما تلنگانہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ وہیں دوسری جانب سے کانگریس کے رہنما بھی تلنگانہ میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.