ETV Bharat / state

حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش جاری

Hyderabad Numaish 2024: حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش جاری ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کے طور پر نمائش میں آنے والے تمام افراد کے لیے ماسک کا استعمال سمیت کووڈ کی سبھی رہنما ہدایات پر عمل ضروری ہے۔

All India Industrial Exhibition continues in Hyderabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 12:05 PM IST

حیدرآباد: کووڈ 19 کے معاملات میں اضافہ کے درمیان حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش جاری ہے۔ اس نمائش کا یکم جنوری کو وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے افتتاح کیا تھا۔ ریاستی وزیر و نمائش سوسائٹی کے صدرسریدھر بابو نے کہا کہ نمائش میں آنے والوں کے لئے کوویڈ سے بچاؤ کے لئے ماسک کا استعمال اور کووڈ کے اصولوں پر عمل ضروری ہے۔ 1938 سے نمائش کا یہ سلسلہ جاری ہے جو ہر سال حیدرآباد میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس صنعتی نمائش میں کشمیر سے کنیاکماری تک صنعت کار اور تاجر اپنی مصنوعات کے اسٹالس لگاتے ہیں۔نمائش کے آغاز پر عوام کا ہجوم کم دیکھا جا رہا ہے۔ اس نمائش کو دیکھنے اور خریداری کیلئے آنے والے افراد کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ نمائش حیدرآباد کی ثقافت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

تیلگو ریاستوں کی مصنوعات کے علاوہ مہاراشٹر، تمل ناڈو، جموں و کشمیر، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کے دو ہزار سے زائد اسٹالز نمائش میں لگائے گئے ہیں۔ نمائش میں آنے والوں کے لیے مفت پارکنگ کی سہولت اور میڈیکل کیمپ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہزاروں اسٹالز اور لاکھوں کے مجمع سے نمایش میں ماضی کی طرح ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ آگ بجھانے کی سہولیات ہر جگہ مہیا کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہم نے اپنی مسجد کھوئی ہے: اسد الدین اویسی

وزیر سریدھر بابو نے کہا کہ آزادی سے پہلے سے جاری اس نمائش کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ اس نمائش میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں پہلی بار ویجیٹیرین ریسٹورنٹ لگائے جا رہے ہیں۔ نمائنش میں اپولو اسپتال انتظامیہ ایک کلینک بھی قائم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.