ETV Bharat / state

اکبر الدین اویسی نے تحریک تشکر مباحثہ میں حصہ لیا

MLA Akbaruddin Owaisi تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے کہا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم کانگریس کے پاس بھاگ کر گئے لیکن کانگریس کی جانب سے دعوت ملنے کے بعد ہم گئے۔

MLA Akbaruddin Owaisi
اکبر الدین اویسی نے اظہار تشکر مباحثہ میں حصہ لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:51 PM IST

اکبر الدین اویسی نے اظہار تشکر مباحثہ میں حصہ لیا

تلنگانہ: تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے، حالیہ دنوں وزیراعلی ریونت ریڈی کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں مجلس کے ارکان مقننہ کی شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم آپ کے پاس بھاگ کر گئے لیکن آپ کی دعوت پر ہم آئے تھے” میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجلس کے ارکان مقننہ کے اجلاس میں میٹرو ریل کو ایرپورٹ تک پرانا شہر سے لے جانے کا تیقن دیا۔

غور طلب ہو کہ اکبر الدین اویسی نے واضح کیا کہ مجلس حکومت کے ہر وہ کام اور فیصلہ کی تائید کرے گی جو عوام کے مفادات میں ہوں۔ اس کے برعکس اگر عوام کے مفاد میں نہیں ہوئے تو ہم حکومت کی مخالفت کریں گے۔ اس موقع پر اکبر الدین نے انتخابی وعدوں کو پورا کرکے عوام کے دلوں کو جیتنے کا کانگریس حکومت کو مشورہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اکبر الدین اویسی نے مزید کہا کہ کانگریس مسلمان کے مسائل پر غور کریں۔ شادی مبارک، سکالرشپ، چارمینار پروجیکٹ ورک، عثمانیہ ہاسپٹل کا تعمیراتی کام، نظام یونانی دواخانہ کا بجٹ، دواخانہ کا تعمیراتی کام، آئی ٹی ٹاور کا کام، موسیٰ ندی کی صفائی کا کام جاری رکھنا ہوگا۔ خصوصی طور پر اُردو کے ساتھ انصاف کریں۔ ان خیالات کا اظہار آج کے اسمبلی اجلاس میں اکبر الدین اویسی نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.