ETV Bharat / state

'عثمانیہ اسپتال کی عمارت مزید 200 سال تک قابل استعمال'

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 2:59 PM IST

عزیز پاشاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عثمانیہ اسپتال کی عمارت کو مزید 200 سال تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 150 سالہ اس قدیم اور تاریخی اہمیت والے اسپتال کی عمارت کے تحفظ کی ضمانت جی او 542میں دی گئی ہے۔

عثمانیہ اسپتال کی عمارت مزید 200 سال تک قابل استعمال: عزیز پاشاہ

ممتاز کمیونسٹ رہنما جناب سید عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا نے شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کے تحفظ کے سلسلہ میں کام کرنے والے سماجی جہد کاروں کی ستائش کی۔

یہ سماجی جہدکار، ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں کے تحفظ کے لئے سرگرمی کے ساتھ مہم چلاتے ہیں۔

عزیز پاشاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'عثمانیہ اسپتال کی عمارت کو مزید 200سال تک استعمال کیاجاسکتا ہے۔ 150سالہ اس قدیم اورتاریخی اہمیت والے اسپتال کی عمارت کے تحفظ کی ضمانت جی او 542میں دی گئی ہے۔'

انہوں نے کہاکہ 'اس اسپتال سے آٹھ لاکھ سے زائد آوٹ پیشنٹس کو راحت ملتی ہے۔اس لئے اس قدیم عمارت کو مستحکم کرنے کے بجائے اس کو نقصان پہنچانا یا اس کو منہدم کرنے کے بارے میں سوچنااحمقانہ تصور کیاجائے گا۔'

انہوں نے کہاکہ 'اس عمارت کے تحفظ کے سلسلہ میں ماہرین کی رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایاجائے۔حکومت مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عمارت کی تنگ دامنی کو پیش نظر رکھتے ہوئے متصل خالی اراضی پر عالیشان عصری سہولیات سے لیس عمارت بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کرسکتی ہے۔اس کے لئے نئے بلاکس کی تعمیر کا کام کیاجاسکتا ہے۔ قدیم طرز کی عمارت کو جوں کا توں رکھنے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہاکہ 'ایک طرف جہاں دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآبادمیں مزید اسپتالوں کی شدید ضرورت ہے،وہیں قدیم عمارتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں کے تحفظ کی بھی ضرورت ہے۔ ایک طویل عرصہ سے اس اسپتال سے غریب افراد استفادہ کررہے ہیں۔کسی بھی بہانہ سے صحت عامہ کی خدمات پر روک لگانا نامناسب اورغیر دانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔اس کو عوام دشمن سمجھاجائے گا۔'

انہوں نے کہاکہ 'اس سلسلہ میں کئی تنظیموں نے ان سے نمائندگی کرتے ہوئے ان سے خواہش کی ہے کہ اس مسئلہ کو قومی سطح پر اجاگر کیاجائے کیونکہ پہلے ہی قومی سطح پر صحت عامہ کے مسائل کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.