حیدرآباد: چیف آف ایر اسٹاف، ایر مارشل بھدُریہ نے بھارتی فضائیہ میں شامل نئے فلائنگ آفیسرس سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہتر بنائیں کیونکہ ٹیکنالوجی اب کی طرح پہلے کبھی اہمیت کی حامل نہیں تھی۔
انہوں نے ایر فورس اکیڈیمی ڈنڈیگل حیدرآباد میں آج صبح کمبائنڈ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد گریجویٹ آفیسرس سے خطاب کیا۔
انہوں نے ان عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ فورس کے اہم اقدار کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فرض کو بے لوث اور قربانی والا بنائیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ فضائیہ کا قومی سلامتی میں اہم رول ہے۔ انہوں نے خواہش کی کہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا کووڈ وبا کے دوران سرگرم رول رہا ہے جس نے میڈیکل آکسیجن اور اہم طبی آلات کی منتقلی کا کام کیا ہے۔
قبل ازیں انہوں نے تقریباً 160 کیڈیٹس کو ونگس پیش کئے جنہوں نے اکیڈیمی میں اپنی تربیت کی تکمیل کی۔ ان میں بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے 11 عہدیدار بھی شامل ہیں۔