ETV Bharat / state

عبادت گاہوں میں صفائی کے لیے سینیٹائزر تقسیم

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے مسجدوں، مندروں اور گرجا گھروں میں صفائی کے لیے سینیٹائزر تقسیم کیے گئے۔

اے آئی ایم آئی ایم نےعبادت گاہوں کو سانیٹائیزرز دیے

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Jun 8, 2020, 11:07 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مسجدوں، مندروں، گرجا گھروں میں صفائی کے لئے سانیٹائزرز تقسیم کیے گئے۔

صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج دارالسلام میں حلقہ پارلیمان حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں واقع مندروں، گرجاگھروں، گردواروں اور مسجدوں میں 19.70 لاکھ مالیت کے ہینڈ فری سینیٹائزرز کی تقسیم عمل میں لائی۔

دارالسلام میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے معتمدی عمومی و رکن اسمبلی یاقوت پورہ سید احمد پاشاہ قادری ، چارمینار کے ایم ایل اے ممتاز خان، نامپلی کے ایم ایل اے جعفر حسین معراج اور دیگر موجود تھے۔

عبادت گاہوں میں صفائی کے لیے سینیٹائزر تقسیم

اس موقع پر بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے عوام سے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کے علاوہ احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کرنے کی اپیل کی۔ اور تمام عبادت گاہوں کے منتظمین سے سنیٹائزرز رکھنے اور احتیاطی اقدامات کرنے کی خواہش کی۔

اس ضمن میں اسد اویسی نے ٹویٹ میں کہا کہ'حیدرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرودواروں ، گرجا گھروں ، مساجد اور مندروں کے نمائندوں کو ٹچ فری سانیٹائیزر ڈسپینسرز تقسیم کیے گئے۔ مجلس چیریٹی ایجوکیشنل اینڈ ریلیف ٹرسٹ کے ذریعہ ڈسپینسرز تقسیم کیے گئے۔ مجھے امید ہے کہ آج عبادت گاہوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد اس سے پیروکاروں کی مدد ہوگی'۔

Last Updated : Jun 8, 2020, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.