ETV Bharat / state

ڈی ایم کے نے اویسی کو کانفرنس میں مدعو کیا

ڈی ایم کے اقلیتی ونگ کے سیکریٹری ڈاکٹر مستان نے جمعہ کے روز حیدرآباد میں اسدالدین اویسی سے ملاقات کی اور انہیں ڈی ایم کے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس کا انعقاد 6 جنوری کو چنئی میں ہونا ہے۔

ڈی ایم کے،نے اویسی کو کانفرنس میں مدعو کیا

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:54 AM IST

سنہ 2021 کے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل، ڈراوڈا مننترہ کازاگم (ڈی ایم کے) نے 6 جنوری کو چنئی میں منعقد ہونے والی پارٹی کانفرنس کے لئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کو مدعو کیا ہے۔

ڈی ایم کے اقلیتی ونگ کے سیکریٹری ڈاکٹر مستان نے جمعہ کے روز حیدرآباد میں اویسی سے ملاقات کی اور انہیں ڈی ایم کے کانفرنس کے لئے مدعو کیا جس کا انعقاد 6 جنوری کو چنئی میں ہونا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپریل - مئی 2021 میں ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی۔ ایم کے اسٹالن کی سربراہی میں ڈی ایم کے مرکزی اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت ہے جو تامل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حکمران آل انڈیا انا ڈراوڈ مننترا کازاگم کے خلاف مقابلہ کرے گی۔

حال ہی میں، رجنی کانت نے اعلان کیا تھا کہ وہ صحت کی وجوہات کو لے کر سیاست میں داخل نہیں ہوں گے جبکہ دوسری جانب اداکار سے سیاست دان بنے کمل ہاسن نے بھی انتخابات سے قبل ہی اپنی پارٹی مکل نیدھی میم، کے لئے مہم شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں تین منشیات فروش گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.