تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے صدر شعبہ نفرولوجی عثمانیہ ہسپتال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گورنر کی درخواست پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریض کو ہسپتال میں داخل کر لیا اور ان کو ڈائلاسس وارڈ منتقل کیا۔ گورنر نے اس سلسلہ میں ٹویٹ کیا ہے۔
تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ ان کو ٹویٹر پر ایک پیام موصول ہوا جس میں شکایت کی گئی کہ محمد کلیم الدین نامی مریض کو اس ہسپتال میں داخل کرنے کیلئے سات گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا کیونکہ ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کوئی بستر اور آکسیجن نہیں ہے۔ اس پر گورنر نے مریض کو اسپتال میں داخل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ گورنر نے ان کی درخواست کو قبول کرنے پر اس خصوص میں ہسپتال کے نفرولوجی شعبہ کے صدر کے ساتھ ساتھ سپرنٹنڈنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکریٹریٹ منہدم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا