نئے تعلیمی سال 2019 تا 2020 کے لیے معیار کی اساس پر مختلف ریگولر کورسسز میں داخلوں کے لیے آن لائن فارم جمع کئے جا رہے ہیں۔
ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں رواں تعلیمی سال سے بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی کے دو نئے کورسس میں بھی داخلہ دئیے جارہے ہیں۔
پوسٹ گریجویٹ پروگرام (اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ،فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی))؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسزمیں داخلہ کے لیے فارم پُر کرنے کا کل آخری دن ہوگا۔
علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے دئے جائیں گے۔
پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگرام میں (اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس) بھی دستیاب ہیں۔
یونیورسٹی کے لکھنؤ کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی کے بی اے اور ایم اے کے نصاب دستیاب ہیں جب کہ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورس پڑھایا جارہا ہے۔تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں،بارہویں ڈگری میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مصرحہ مدرسوں سے فارغ ہوں (مدرسوں کی فہرست ای - پراسپکٹس میں دی گئی ہے)۔
درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔