محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ اسی طرح کی صورتحال 22 اور 23 اپریل کو شمالی ساحلی آندھراپردیش اور یانم میں ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں بھی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت امکان ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر معمول سے دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے: رنگاریڈی: سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک، 15 زخمی
تلنگانہ، ساحلی اے پی اور یانم کے بعض مقامات پر بارش ہوئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رائل سیما میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور 40.7 ڈگری سلسیس رائل سیما کے اننت پور میں درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں اتوار کو اعظم ترین درجہ حرارت37.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔
یو این آئی