کورونا کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کا انتباہ - وائرس کے پیش نظر شہر کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی مقامات، سنیما گھر، چڑیا گھر وغیرہ کو بند کردیا گیا ہے
حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے ٹویٹ کیا کہ اگر کوئی کورونا وائرس سے متعلق افواہ پھیلانے میں ملوث پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف این ڈی ایم اے ایکٹ سکشن 54.1 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
دنیا کے تقریبا ہر بڑے ملک کو اپنے لپیٹ میں لینے والاجان لیوا ”کورونا وائرس‘‘ کے تئیں افواہ پھیلانے کے خلاف شہریوں کو انتباہ دیتے ہوئے پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ جو کوئی سوشیل میڈیا کے ذریعہ کورونا وائرس کے سلسلے میں جھوٹی خبریں پھیلائے گا اسے این ڈی ایم اے ایکٹ سکشن 54.1 کے تحت سزا دی جائے گی۔ اس ایکٹ کی سزا ایک سال جیل اور جرمانہ ہوتا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے صاف ستھرا رہنے کی اپیل کی ہے۔حیدرآباد پولیس کمشنر نے کہا اگر ہم صحت مند ہوں گے اور اپنے آپ کو وائرس سے بچائیں گے تب ہم ایک بہتر شہری بن سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایک جگہ زیادہ افراد جمع ہونے سے پرہیز کریں۔
واضح رہے کہ چین کے ووہان شہر سے اٹھنے والا یہ خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں متاثر ہیں۔ بھارت میں بھی اس کے متاثرین کی تعداد 100کے قریب ہے جبکہ دو افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔ اس وائرس کے پیش نظر شہر کے تمام تعلیمی ادارے، عوامی مقامات، سنیما گھر، چڑیا گھر وغیرہ کو بند کردیا گیا ہے۔