حیدرآباد کے جوبلی ہلزمیں پیش آئے سنسنی خیز اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملہ کی جانچ میں پولیس نے تیزی پیدا کردی ہے جس نے اس معاملہ میں گرفتار 6ملزمین میں سے ایک بالغ ملزم کو تین دن کی تحویل میں لے لیا ۔گزشتہ روزاس ملزم کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لینے پولیس کو عدالت نے اجازت دی تھی جس کے بعد پولیس، اس ملزم نمبر ایک سعد الدین کو شہر کی چنچل گوڑہ جیل سے پولیس پوچھ گچھ کیلئے لے گئی۔ اسے چنچل گوڑہ جیل میں ریمانڈ قید ی کے طورپر رکھاگیا تھا۔پولیس نے اس کو چنچل گوڑہ جیل سے لے جانے کے بعد اس کا عثمانیہ اسپتال میں طبی معائنہ کروایا اور پھر اس سے پوچھ گچھ کی۔Accused taken into Police Custody
سعد الدین سے اس ماہ کی 12تاریخ تک پوچھ گچھ کی جائے گی اور12جون کی شام اس کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے گا۔سمجھاجاتا ہے کہ اس جنسی زیادتی معاملہ میں پولیس اس ملزم نمبر ایک سے مختلف زاویوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Moose Wala Murder Case: موسے والا قتل معاملے میں شارپ شوٹر سورو مہاکال پونے میں گرفتار
یواین آئی