ETV Bharat / state

Telangana Health Department Recruitment 2022: آئندہ چند ہفتوں میں تلنگانہ کے محکمۂ صحت میں تیرہ ہزار ملازمتوں کو پُر کیا جائے گا، ہریش راؤ - تیرہ ہزار ملازمین کی تقرری کی جائیگی

ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی میں ٹی ڈائگناسٹک منی ہب اور ٹی ڈائگناسٹک موبائل ایپ کا ہریش راؤ نے افتتاح انجام دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ میں ہر سطح پر طبی انفراسٹرکچر میں اضافہ کے لئے بڑے پیمانہ پر مساعی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) میں دو ہزار بستروں کی سہولت شروع کی جائے گی۔ Jobs to be Notified in Health Sector

ہریش راو
ہریش راؤ
author img

By

Published : May 11, 2022, 2:18 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں محکمۂ صحت میں تقریباً 13 ہزار ملازمتوں کو پُر کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی میں ٹی ڈائگناسٹک منی ہب اورٹی ڈائگناسٹک موبائل ایپ کا افتتاح انجام دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ میں ہر سطح پر طبی انفراسٹرکچر میں اضافہ کے لئے بڑے پیمانہ پر مساعی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)میں دوہزاربستروں کی سہولت شروع کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران حکومت نے 350بستی دواخانوں کا قیام عمل میں لایاجن کے ذریعہ مقامی سطح پر شہری غریبوں کو نگہداشت صحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔حیدرآباد کے ہر بستی دواخانہ میں 57قسم کی تشخیصی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن میں آنے والے مہینوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کو 134 کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اعضا کی پیوند کاری کو سرکاری اسپتالوں میں یقینی بنایاجارہا ہے۔ ساتھ ہی گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری بھی گاندھی اسپتال، عثمانیہ اسپتال اور اضلاع کے اسپتالوں میں کی جارہی ہے۔

ریاستی وزیر تعلیم سبیتااندراریڈی، رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی، رکن کونسل پٹلم مہیندرریڈی، رکن اسمبلی پرکاش گوڑاور محکمہ صحت کے دیگر سینئر عہدیداراس موقع پر موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.