حیدرآباد کے دندان ساز کے اغوا معاملے کو اننت پورم پولیس نے حل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ایکسائز کالونی سے تعلق رکھنے والے دانتوں کے ڈاکٹر حیسن کو منگل کی شام کچھ افراد نے اغوا کیا۔ اغوا کار، ڈاکٹر کے ہاتھ پاوں باندھ کر براہ سڑک انھیں آندھراپردیش کی طرف لے گئے۔
اننت پورم ایس پی نے اس واقعے کی اطلاع پر تمام چیک پوسٹز پر عملے کو چوکس کر دیا۔ رپتاڈو حدود میں قومی شاہراہ پر پولیس نے اغوا کاروں کی گاڑی کی شناخت کی۔ اغوا کار ڈاکٹر کو بنگلورو کی طردف لے جارہے تھے جہاں پولیس نے گاڑی کو روکا اور ڈاکٹر کو ان کے چنگل سے آزاد کرایا۔ ڈاکٹر محفوظ ہیں۔
اس موقع پر پولیس ایک اغواکار کو پکڑنے میں کامیاب رہی مگر باقی تین فرار ہوگئے۔
بتایا گیا کہ اغوا ہوئے ڈاکٹر ریئل اسٹیٹ کے کاروباری بھی ہے۔