شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی کے حیدر شاہ کوٹ میں ایک خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس نے مایوسی کے عالم میں اپنی جان دے دی۔اس خاتون کی شناخت رمیا کرشنا کے طورپر کی گئی ہے جو سمراٹ اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔ہفتے کی صبح ارکان خاندان نے اسےمردہ پایا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور جانچ شروع کردی۔عہدیداروں نے کہا کہ انھیں اس خاتون کا سوسائیڈ نوٹ ملا ہے۔