ETV Bharat / state

ریٹائرڈ ٹیچر کا مثالی کام، 98 بار خون کا عطیہ دیا

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں رہنے والے ریٹائرڈ ٹیچر پلا رامنا مورتی نے اپنی زندگی میں 98 بار خون کا عطیہ دیا ہے۔ ان کی زندگی نئی نسل کے لیے ایک مثال ہے۔

A retired teacher donated blood for 98 times
ریٹائرڈ ٹیچر کا مثالی اقدام: 98 بار خون کا عطیہ دیا
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 10:44 PM IST

پلا رامنا مورتی کا ماننا ہے کہ خون قدرت کا انمول تحفہ ہے اور اگر کسی کو ضرورت ہو تو ہمیں اس کی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ دینا چاہئے۔ اس بات کو نظر میں رکھتے ہوئے انہوں نے بار بار خون کا عطیہ دیا ہے۔

ریٹائرڈ ٹیچر کا مثالی اقدام: 98 بار خون کا عطیہ دیا

طلبا کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ 62 سالہ پلا رامنا مورتی سماج کے تئیں اپنے فرض کو نبھانے میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ نیشنل یوتھ ڈے، یوتھ ہاسٹل اسوسی ایشن آف انڈیا، روٹری بلڈ بنک، ریڈ کراس کے علاوہ کسی بھی موقع پر منعقد ہونے والے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پلا رامنا مورتی نے خون کا عطیہ دیا۔

حال ہی میں پلا رامنا مورتی نے 98 ویں بار خون کا عطیہ دیا۔ رامنا مورتی کے مطابق یہ سب کچھ روزانہ باقاعدہ جسمانی ورزش کرنے اور تغذیہ بخش غذا لینے کی وجہ سے ممکن ہو پایا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کورونا وبا اور لاک ڈاؤن جیسے حالات پیدا نہ ہوں تو وہ ابھی تک ایک سو بار خون کا عطیہ کرچکے ہوتے۔ رامنا مورتی نے معذور افراد کی مدد کے لیے بھی مختلف پروگرامز منعقد کئے ہیں۔ رامنا مورتی کی زندگی اور انسانیت کے لیے ان کا جذبہ مثالی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.