شہر حیدر آباد کا علاقہ ٹولی چوکی میں واقع سات گنبد میں گزشتہ کل صبح سات بجے مسجد توحید میں ایک شخص داخل ہوا اور مسجد کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی،اس شخص نے مسجد کے دروازوں کو بھی نقصان پہنچایا،مقامی لوگوں کو جب اس واقع کی اطلاع ملی تو لوگوں نے اسے پولیس کے حوالہ کردیا، جو فی الحال پولیس تحویل میں ہے۔ اس شخص کی شناخت عمران کے طورپر کی گئی ہے،باتایاجارہا ہے کہ عمران ذہنی طورپر معذور ہے۔Mentally disturbed man vandalized mosque in Tolichowki
اس ضمن میں شیخ پیٹ کے کارپوریٹر رشید فراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کمیٹی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اس شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی اور فورا ہی اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:Fajr Namaz Gifts نماز فجر کی پابندی سے ادائیگی پر بچوں میں سائیکل تقسیم
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی فرقہ وارانہ واردات نہیں بلکہ یہ شخص ذہنی معذور ہے اور اس کو جلد از جلد مینٹل ہاسپٹل سے داخل کیا جائیگا،تاکہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کو انجام نہ دے۔