تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں نویں جماعت کے طالب علم نے دسویں جماعت کے طلبا کی جانب سے اس کی پٹائی کی شکایت پولیس سے کی۔ Student Complaint at Police Station in Mahboobabad ضلع کے نلی کودرو منڈل میں واقع ایس سی ہاسٹل میں نویں جماعت میں زیرتعلیم طالب علم کی پٹائی دسویں جماعت کے طلبا نے کی۔اس واقعہ کی شکایت متاثرہ طالب علم نے کل رات پولیس سے کی۔اس طالب علم نے ہاسٹل میں وارڈن کی موجودگی کے باوجود اس بات کی شکایت پولیس سے کی۔جب اس طالب علم سے اس کی وجہ معلوم کی گئی تو اس نے کہاکہ قبل ازیں بھی اس کی پٹائی کی گئی تھی اور جب اس بات کی شکایت وارڈن سے کی گئی تو انہوں نے اس شکایت کو نظرانداز کردیا 9th Class Student Beaten up in Mahboobabad جس کے نتیجہ میں وہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے کے لئے مجبور ہوا۔پولیس نے اس معاملہ پر کہا کہ اگر اس متاثرہ طالب علم کے والدین ان سے شکایت کرتے ہیں تو اس معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔ Student Beaten up in Mahabubabad
یہ بھی پڑھیں: Sadhus Beaten up by Villagers بچہ چوری کے شک میں سادھوؤں کی پٹائی