ریاست میں کورونا کے صرف چھ تازہ معاملات سامنے آئے ہیں اور تمام کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے ہیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے ایک کسی مریض کے فوت ہونے کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اب تک اس وبا سے 1009 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دو دن قبل تلنگانہ بھر میں صرف جی ایچ ایم سی علاقہ سے ہی کورونا کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے اور ریاست میں سب سے زیادہ 599 کورونا کیسز کا تعلق بھی گریٹر حیدرآباد سے ہے۔
وزیر صحت ای راجندر نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی شرح سات فیصد ہے جبکہ قومی سطح پر 3.2 فیصد ہے لیکن تلنگانہ میں یہ شرح صرف 2.5 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 374 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور 610 مریض ابھی بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس وبا سے اب تک ریاست میں پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ای راجندر نے امید ظاہرکی کہ لاک ڈاون کی میعاد کے بعد 8 مئی تک کورونا وائرس کے تمام مریض صحتیاب ہوجائیں گے۔