ETV Bharat / state

Six month baby kidnapped حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے 6 ماہ کے فیصل خان کا اغوا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 7:35 PM IST

حیدرآباد کے نامپلی میں واقع نیلوفر ہاسپٹل سے ایک نامعلوم خاتون نے چھ ماہ کے بچہ کا اغوا کرلیا۔ 6 Months Old Baby Kidnapped From Niloufer Hospital

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے 6 ماہ کے فیصل خان کا اغوا

حیدرآباد: حیدرآباد کے نامپلی میں واقع نیلوفر ہاسپٹل سے ایک نامعلوم خاتون نے چھ ماہ کے بچہ کا اغوا کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گنڈی پیٹ علاقہ کے رہنے والے سلمان خان اپنی اہلیہ کے ساتھ 4 سالہ بڑے لڑکے کے علاج کےلئے نیلوفر ہسپتال آئے تھے جہاں ان کا بڑا لڑکا شریک ہے۔ اس دوران سلمان کے 6 ماہ کے چھوٹے لڑکے فیصل خان کو ایک نامعلوم خاتون لیکر فرار ہوگئی۔ فیصل کی ماں نے بتایا کہ چاکلیٹی نائٹی میں ایک خاتون ان کے پاس آئی اور بات کرنے لگی، جب وہ کھانا لانے کےلئے ہسپتال کی پہلی منزل سے گراونڈ فلور پر گئیں تو اس دوران خاتون نے ان کے چھ ماہ کے بیٹے کو لیکر یہاں سے فرار ہوگئی۔ جب فیصل کی والدہ وارڈ میں پہنچی تو بچہ اور نامعلوم خاتون وہاں نہیں تھی۔ بچہ کو ہسپتال میں تلاش کرنے کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: KCR to inaugurate medical colleges تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر ایک ہی دن میں نو میڈیکل کالجز کا افتتاح کریں گے

پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسر بھی ہسپتال پہنچ کر معلومات حاصل کیں۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریکی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ پولیس افسران نے جلد ہی بچے کی بازیابی کا تیقن دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.